4 جنوری، 2024، 6:52 PM

شام کی کرمان دہشت گردانہ حملے کی مذمت

شام کی کرمان دہشت گردانہ حملے کی مذمت

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کرمان دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 دمشق ان دہشت گردانہ حملوں اور شرمناک سازشوں کے مقابلے میں اسلا۔ی جمہوریہ ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم اور استقامت پر کوئی کمی نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ کل شام کرمان کے گلزار شہداء کو جانے والی شاہراہ پر دو دھماکے ہوئے۔ صوبائی حکام نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جس کے نتیجے میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 84 افراد شہید اور 284 زخمی ہوئے ہیں۔جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

News ID 1921054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha